لوکل ووکل چترال اس سال آل پاکستان سپورٹس ایونٹ میں حصہ لے گی۔

آل پاکستان سپورٹس ٹورنمنٹ غلام اسحاق خان انسٹیوٹ صوابی میں شروع ہورہے ہیں۔ اس سپورٹس ایونٹ میں والی بال، کرکٹ، بیڈمنٹن کے علاوہ فٹبال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ فٹبال مقابلوں میں چترال سے اس بار لوکل ووکل چترال کی ٹیم شرکت کررہی ہے۔ چترال کی ٹیم نوجواں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ جس کی قیادت چترال کے مشہور فٹبالر کامران کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ خلیق الزماں، مظہرعلی، عالمگیر، عامرسہیل، انہار، فرحان، مستفیض، عرفان، شہزاد، بابر، دنیال، دادود اور دلاور شامل ہیں۔ اس سے پہلے بھی لوکل ووکل کی ٹیم چترال مارخور پشاور فٹبال لیگ ٢٠١٩ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے۔
 یاد رہے آل پاکستان سپورٹس مقابلے ٣١ جنوری سے شروع ہو رہے ہیں۔